ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ڈی پی آئی نے دی اشرف قتل معاملے کے ماسٹر مائنڈ کلڈکابھٹ اور شرن پمپ ویل کو 15جولائی سے قبل گرفتار کرنے کی مہلت: ورنہ کلڈکا چلو احتجاج

ایس ڈی پی آئی نے دی اشرف قتل معاملے کے ماسٹر مائنڈ کلڈکابھٹ اور شرن پمپ ویل کو 15جولائی سے قبل گرفتار کرنے کی مہلت: ورنہ کلڈکا چلو احتجاج

Tue, 04 Jul 2017 21:34:37    S.O. News Service

منگلورو:5/جولائی (ایس اؤنیوز)کلائی کے مکین محمدا شرف کے قتل میں اہم کردار اداکرنےو الے کلڈکا پربھا کر بھٹ اور شرن پمپ ویل کو 15جولائی سے پہلے گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی ائی نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر متعینہ مدت کے اندر ان دونوں کی گرفتاری نہیں ہوئی تو ’’کلڈکا چلو‘‘ احتجاج کیا جائے گا۔

 ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا ضلع کے سکریٹری اقبال بیلارے  نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دکشن کنڑا ضلع میں ہونے والے ہر فساد اور قتل کے پیچھے کلڈکا پربھا کر بھٹ اور شرن پمپ ویل کے شامل ہونے کی بات عوامی سطح پر عام ہے ، گذشتہ تین دہوں سے ضلع میں انجام دئیے گئے واقعات پر غور کریں تو ن سب کے پیچھے کلڈکا کے ہونے کا لنک ملتا ہے۔ حالیہ دنوں میں بنٹوال تعلقہ میں ہوئے 8قتل کے واقعات کا پس منظر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کلڈ کا پربھا کر بھٹ کے قریبی ملزموں کو ہی  کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات، قتل کے واقعات، ہنگامہ خیزی اور غنڈہ گردی جیسے واقعات آئندہ بھی ضلع میں ہوتے ہیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ اگر ضلع میں ایسے تمام واقعات کاخاتمہ کرنا ہے تو کلڈکا پربھاکر بھٹ اور شرن پمپ ویل کی گرفتاری لازمی ہے، ان کو گرفتار کریں گے تو ہی ضلع میں امن و سکون کا قیام ممکن ہوگا۔

بیلارے نے کہا کہ دہوں پہلے ہوئے کلڈکا کے رہنے والے ایم کے اسماعیل کے قتل کا ملزم بھی کلڈکا پربھا کربھٹ ہی ہے ، اس کے بعد ہوئے یوسف قتل معاملے میں بھی بھٹ کا قریبی رتناکرشٹی کلید ی ملزم ہے ، ایسی ہی کئی وارداتوں میں رتناکر شٹی کا اہم رول رہاہے۔ بدر الدین برہمر کوٹلو اور ہریش پجاری قتل معاملے کا ملزم متھون پجاری بھی کلڈکا بھٹ کے سائے میں آگے بڑھنے والا شاگرد ہے۔ متھون پجاری پر کئی کیس درج ہیں،اور وہ راؤڑی شیٹر ہے۔ 25مئی کو کلڈکا میں مسلم نوجوانوں کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کی کوشش کئے جانے والے معاملےمیں یہی متھون پجاری کا اہم رول رہاہے۔ اس کی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی ۔ بنٹوال کے رکشا ڈرائیور اقبال کے قتل کے ملزم بھی اسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ناصر سجیپ کا قتل کرنےو الے بھی کلڈکا ،ککاجے علاقہ کے سنگھ پریوار کے ہی کارکنا ن ہیں۔ جلیل کروپاڑی قتل معاملے کے کلیدی ملزم نرسمہا شٹی مانی ، پربھاکر بھٹ کا بہت قریبی ماناجاتاہے، محمد اشرف کا قتل کرنےو الے بھی کلڈکا بھٹ اور شرن پمپ ویل کے قریبی ہیں۔

اشرف قتل معاملے میں 6ملزموں کو گرفتارکرنے کے بعد مزید ایک ملزم بھرت کومڈیلو کو گرفتارکرتے ہوئے پولس نے کہاہے کہ ہم نے ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیا ہے۔ اشرف سمیت اس سے پہلے جتنے بھیقتل معاملات ہوئے ہیں، اُن سب کاماسٹر مائنڈ کون ہے ، اُن کے تعلق سے عوام کو معلوم ہونا چاہئے ، انہوں نے پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ اصل ملزموں کو گرفتارکرے۔۔ اس موقع پر دکشن کنڑا ضلع جنرل سکریٹری اے ایم عطاء اللہ نے کہاکہ اشرف قتل معاملے میں کلڈکا بھٹ اور شرن پمپ ویل ماسٹرمائنڈ ہیں، ان کی 15جولائی تک گرفتاری ہونی چاہئےاور قتل کے لئے رچی گئی سازش بھی بے نقاب ہونی چاہئے۔ اگر دی گئی مہلت میں ایسا نہیں ہوتا ہے تو 15جولائی کو منائی جانےوالی جدوجہد کے منصوبے ظاہر کرنے کی بات کہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو احتجاج کا انتباہ دیا۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی بنٹوال ودھان سبھا حلقہ کے سکریٹری اسماعیل آلڈکا اور ضلع کمیٹی کے ممبرایس ایچ شاھول موجود تھے۔


Share: